سوال: قرآن پاک پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟
جواب:قرآن پاک پڑھانے کی اُجرت لینا،جائزومباح ہے،کیونکہ متأخرین علمائے کرام رحمھم اللہ تعالیٰ نے دینی ضرورت کے پیشِ نظر قرآن پاک،علمِ فقہ،امامت وغیرہ امورِ دینیہ کی خدمت سرانجام دینے پر اُجرت لینے کو جائز قرار دیا۔