سوال: قرآن پاک نماز میں قصداً خلاف ترتیب پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: نماز میں جان بوجھ کر خلاف ترتیب قرآن پاک پڑھنا مکروہ تحریمی ،ناجائز و گناہ ہے اور اگر بھولے سے خلاف ترتیب پڑھاتو اس میں حرج نہیں اور بھولے سے جو سورت شروع کی اْسی کو پڑھنا لازم ہے ۔اور خلاف ترتیب قراء ت کرنے سے نماز کا اعادہ ا ور سجدہ سہو واجب نہیں ہو گاکیونکہ ترتیبِ قراءت واجبات قرا ءت میں سے ہے نماز کے واجبات میں سے نہیں۔