سوال: قبر ستان میں جنازہ لے کر جاتے ہوئے راستے میں کوئی کہتا ہے کہ میں نے چہرہ دیکھنا ہے ،تو کیا یہ شرعاً جائز ہے؟
جواب:راستے میں جنازہ روک کر میت کا چہرہ دیکھنا اور دکھانا جائز ہے بشرطیکہ راہ گیروں کوتکلیف نہ ہو،البتہ اجنبی مرد کا اجنبی عورت کو دیکھنے اور اسے دکھانے کی اجازت نہیں ،شوہر دیکھنا چاہے تو اسے محض دیکھنے کی اجازت ہے ،چھونے کی اجازت اسے بھی نہیں ۔