سوال: فوٹو کا پرنٹ نکلوانا یا صرف موبائل میں فوٹو بنانا کیسا ہے؟
جواب:بلاحاجت شرعی کسی جاندار کی تصویر کاپرنٹ نکالنا جائز نہیں ،البتہ موبائل ہو یا ڈیجیٹل کیمرہ سے صرف جائزمناظرکی تصویر اور مووی بناسکتے ہیں مثلاً مرد ، مردوں کی تصاویر و مووی بنائیں یا جانوروں اور مختلف قدرتی مناظر وغیرہ کی تصاویر یا مووی بنائی جائے تو اس کی اجازت ہے،کیونکہ موبائل فون یا ڈیجیٹل کیمرہ کے ذریعہ بنائی جانے والے عکس کوعرف میں تصویرکہہ دیاجاتاہے، لیکن حقیقت میں یہ نظرآنے والاعکس تصویر نہیں ہوتا محفوظ شعایں اسکرین پر واضح نظر آتی ہیں اس میں کہیں کوئی تصویر چھپتی نہیں۔
البتہ یہ یاد رہے موبائل ہو یا ڈیجیٹل کیمرہ اس سے نامحرم عورتوں ، فحش و عریاں مناظر کی تصاویر یا مووی بنانا یا موبائل اور کمپیوٹر میں انہیں محفوظ رکھنا سخت گناہ ہے ۔