سوال: فطرہ کس پر واجب ہے؟
جواب:عید الفطر کی صبح صادق ہوتے وقت جوشخص حاجت اصلیہ کے علاوہ نصاب(ساڑھے سات تولے سونایاساڑھے باون تولے چاندی یااس کے مساوی رقم یا سامانِ تجارت) کا مالک ہواس پر صدقہ فطر لازم ہے،صدقہ فطر میں مال کا نامی (یعنی اس میں بڑھنے کی صلاحیت)ہونااور سال کا گزرنا شرط نہیں ۔