فرض نماز میں سجدہ میں دعا مانگنا کیسا ہے؟

سوال: فرض نماز میں سجدہ میں دعا مانگنا کیسا ہے؟

جواب: منفرد کے لئے فرض نماز کے سجدہ میں تسبیحات کے علاوہ قرآن و حدیث میں موجود دعاؤں میں سے کوئی دعا پڑھنا اگرچہ جائز ہے ،لیکن بچنا چاہئے کہ سجدہ میں صرف تسبیحات کا پڑھنا سنت ہے ،البتہ اگر دعا پڑھنے والا امام ہے  اور مقتدیوں پر  یہ دعائیں  پڑھناگراں گزرتا ہے تو یہ جائز نہیں ،اگر کسی بھی مقتدی پر گراں نہیں گزرتا ،سب راضی ہیں تو امام کے لئے بھی جائز ہے ۔

ہاں البتہ نفل نمازوں میں  دعا  پڑھنے  میں کوئی حرج نہیں اور احادیث میں سجدہ میں دعا ئیں پڑھنے کا جو ذکر ہے  وہ بھی نوافل میں دعا پڑھنے پر محمول ہے ،دعا فرض نماز میں ہو یا نفل میں  اس کا عربی میں ہونا ضروری ہے ،غیر عربی میں زبان سے دعا کرنا ،ناجائزو گناہ ہے ،یونہی نماز میں ایسی دُعائیں جائز نہیں جن میں ایسے الفاظ ہوں جو آدمی ایک دوسرے سے کہا کرتا ہے، مثلاً اَللَّھُمَّ زَوِّجْنِیْ وغیرہ۔

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے