تازہ ترین

فجراورعصر کے وقت سجدہ شکر ادا کرنا

سوال: فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ شکر ادا کرنا کیسا ہے؟

جواب: نمازِ فجر کے پورے وقت میں اور نماز عصر کے بعد سجدہ شکر کرنا مکروہ تحریمی،ناجائز و گناہ ہے۔اورعصرکاجوآخری مکروہ وقت ہے (یعنی جس وقت میں سورج زرداورمتغیرہوجاتاہے)اس وقت میں سجدہ شکرکرنامطلقامکروہ تحریمی ہے، اگرچہ ابھی عصرکی نمازادانہ کی ہو۔

   علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ قنیہ کے حوالہ سے سجدہ شکر کے متعلق  فرماتے ہیں: یکرہ ان یسجد شکرا بعد الصلاۃ فی الوقت الذی یکرہ فیہ النفل ولایکرہ فی غیرہ‘‘ ترجمہ: نماز کے بعد سجدہ شکر کرنا مکروہ ہے اس وقت میں جس میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے اس کے علاوہ میں مکروہ نہیں۔(رد المحتارمع الدرالمختار ،ج 02،ص 38، مطبوعہ: کوئٹہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے