سوال: چار لوگوں کو جماعت سے نماز پڑھنی ہے. لیکن ان میں تین کو قرأت کے قواعد یاد نہیں, لیکن ایک کو یاد ہے. پر وہ ایک فاسق ہے تارک نماز ہے, جھوٹا ہے. لیکن وہ تینوں نمازی ہیں. تو ان چاروں میں امامت کی اجازت کس کو ہے؟
جواب: : بالغ غیر معذور مرد وں کی امامت کا اہل وہ شخص ہے جس میں درج ذیل شرائط پائی جائیں (1)سنی صحیح العقیدہ ہو (2)بالغ ہو (3)عاقل ہو (4)مرد ہو (5)قراء ت یعنی قرآن پاک درست مخارج کیساتھ پڑھ سکتا ہو(6)معذورشرعی نہ ہو (7)اس کا وضو،غسل ا ور طہارت صحیح ہو (8)اعلانیہ گناہ کرنے والا نہ ہو (9)اس میں کوئی ایسی بات نہ ہوجس کی وجہ سے نمازیوں کی تعداد میں کمی ونفرت پیدا ہو (10)طہارت ونماز کے مسائل جانتاہو ۔
مذکورہ شرائط میں سے اگر ایک بھی شرط کم ہوتو ایسا شخص امام نہیں ہوسکتا ،لہذا دریافت کردہ صورت میں اگر کوئی بھی ان شرائط پر پورا نہیں اترتا،تواپنی علیحدہ علیحدہ نماز پڑھیں ۔