غیر مسلم کے ہاں افطاری کرنا کیسا ہے؟

سوال: غیر مسلم کے ہاں افطاری کرنا کیسا ہے؟

جواب:اولاً یہ یاد رکھیں کہ مسلمان کوکسی غیرمسلم عیسائی، یہودی ،ہندووغیرہ کے ساتھ  برضا و رغبت کھاناپیناشرعاً ممنوع ہے کہ ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ،کھانا پینادوستی اور محبت و مؤدت کا ذریعہ ہے اور اللہ تبارک تعالیٰ نے کفار سے دوستی اور محبت مؤدت رکھنے سے منع فرما یا ہے۔

اورغیر مسلم کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانے کے بارے اگر یقینی معلوم ہو کہ اس میں نجاست ہے یا ،حرام چیز شامل کی گئی ہے ،تو اس کا کھانا شرعاً جائز نہیں ،اگر یقینی علم نہ ہو،تو ان کے ہاتھ کا  بنا ہو کھانا،کھانا شرعاً جائز ہے ۔

البتہ کافر کے ہاتھ کا بنا ہو ا ، وہ کھانا کہ جس میں گوشت شامل ہو،ایساکھاناکھانے کی مسلمان کواجازت صرف اس صورت میں کہ مسلمان نے ذبح کیاہواوروقتِ ذبح سے لے کرخریدنے کے وقت سے مسلمان کی نظرسے غائب نہ ہواتوکھاسکتے ہیں ورنہ نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

سالون کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے