سوال: غیر مسلم کے ہاتھ کی مٹھائی کھانا ،اور اس پر فاتحہ لگانا کیسا ہے ؟
جواب:غیر مسلم کے ہاتھ کی بنی ہوئی مٹھائی کے بارے اگر یقینی معلوم ہو کہ اس میں نجاست ہے یا ،حرام چیز شامل کی گئی ہے تو اس کا کھانا اور اس پر فاتحہ دلانا شرعاً جائز نہیں ،اگر یقینی علم نہ ہوتو ان کے ہاتھ کی بنی مٹھائی کھانا اور اس پر فاتحہ دلانا شرعاً جائز ہے ،البتہ پھربھی بچنا بہتر ہے۔