غیر مسلم کی چیز کو استعمال کرنا کیسا

سوال: کیا میں غیر مسلم کے کریڈٹ کارڈ پر قسطوں پر موبائل فون خرید سکتا ہوں۔۔ میرے اور اسکے بیچ میں کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ۔۔ اسٹاف ساتھی ہے۔۔ ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ خریداری کے موقع پر  آپ کے پاس رقم نہیں اور آپ اس کے کارڈ  میں موجود رقم کے ذریعے رقم ادا کرتے ہیں اور جتنی رقم آپ کی طرف سے اس نے ادا کی ہے ،اتنی رقم بعد میں دینا قرار پاتا ہے تو اس صورت میں اس کے کارڈ کے ذریعے موبائل فون یا کوئی اور چیز خریدنا جائز ہے ۔

البتہ یہ یاد رہے کہ قسطوں پر کسی چیز کا لین دین کرنا جائزہے بشرطیکہ قسطوں کی ادائیگی کی مدت معین کر دی جائے اورکوئی ناجائزشرط(مثلا مالی جرمانہ وغیرہ)بھی نہ ہولیکن اگر قسط لیٹ ہوجانے پر کچھ رقم بطور جرمانہ ادا کرنی پڑےیا تمام قسطیں ہی ضبط کرلی جائیں تویہ ناجائزو گناہ ہے۔

مزید یہ بھی خیال رہے کہ کافر سے محبت و دوستی  ہرگز نہ لگائی جائے اور ہر اس کام سے بھی  دور رہیں جو محبت و دوستی کی طرف لے جانے والا ہو کیونکہ شریعت مطہرہ  نے کفار سے دوستی اور محبت مؤدت رکھنے سے منع فرما یا ہے۔

اور اگر آپ کی مراد کچھ اور ہے تو تفصیل سے بتائیں تاکہ اس کے مطابق متعین جواب دیا جائے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے