سوال: میت کو ایک بار غسل دے کر کفن پہنانے کے بعد دوبارہ میت کا پاخانہ یا پیشاب یا خون کفن پر لگ جائے اور کفن سے بدبو بھی آنے لگ جائے تو کیا حکم ھے اور جن جن کو پتہ چل جائے وہ دوسرے لوگوں کو بتائیں یا ناں ان کے لیے کیا حکم ھے؟
جواب:میت کو غسل دینے کے بعد اگر خون یا کوئی نجاست نکل آےتو اسے دھو دیا جائے ،دوبارہ غسل دینے کی حاجت نہیں اور یہ خیال رہے کہ غسل دینے میں اگر کوئی عیب وغیر ہ ظا ہر ہو تو لوگوں کو نہ بتایا جائے ،بلکہ حتی الامکان اسے چھپانے کی کوشش کی جائے ۔