سوال: غسل کرتے وقت وسوسے بہت آتے ہیں،پہلے پورے جسم پر صابن ملتا ہوں،پھر پورے جسم پرپانی ڈالتا ہوں کیا میراغسل ہوجاتاہے؟
جواب:غسل کے تین فرض ہیں کُلّی کرنا,ناک میں پانی چڑھانا,تمام ظاہِر بدن پرپانی بہانا یعنی سَرکے بالوں سے لے کرپاؤں کے تَلووں تک جِسم کے ہر پُرزے اور ہر ہررُونگٹے پرپانی بہ جانا ،اگراس طرح تمام بدن پرپانی بہہ جاتاہے توآپ کاغسل ہوجاتاہے ہاں اگرغسل توہوجاتاہے لیکن معاملہ وساوس کاہے توان کے علاج کے لئے امیراہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دمت برکاتہم عالیہ کے رسالے ’’ وسوسے اور ان کا علاج‘‘کا مطالعہ مفید رہے گا ۔اور اس رسالے کو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔