سوال: عورت کے پیشاب کی جگہ سے بار بار رطوبت اگر نکلے تو کیا اس سے وضو و نماز ٹوٹ جائے گا ۔
جواب:آپ کے سوال میں اس کی وضاحت نہیں کہ یہ رطوبت کس وقت نکلتی ہے اور اس کا رنگ کیا ہوتا ہے کیونکہ عورت کے اگلے مقام سے نکلنے والی رطوبت کئی طرح کی ہیں بعض وہ ہیں کہ جو غسل کو واجب کرتی ہیں اور بعض وہ ہیں کہ جن سے وضو ٹوٹتاہے اور بعض وہ ہیں کہ جو پاک ہے اور اس سے وضو و غسل لازم نہیں ہوتامثلاً وہ رطوبت جو بے آمیزش خون اور بغیر بیماری کے نکلے تو یہ پاک ہے ،لہذا اپنی صورت وضاحت کے ساتھ بھیجیں تاکہ متعین جواب دیاجاسکے۔