سوال:عورت کا ہاتھوں پر مہندی لگانا کیسا ہے؟
جواب: عورتوں کااپنے ہاتھوں پرمہندی لگانانہ صرف جائزبلکہ سنت ہے،البتہ ایسی مہندی جوجرم دارہو ،ہاتھ پاؤں پر لگ جانے کی صورت میں پانی جسم تک نہ پہنچے، تو ایسی مہندی ہرگز نہ لگائی جائے، کیونکہ وضواورغسلِ فرض میں جن اعضاء کودھونافرض ہے ان میں دھونے سے مراد،ان اعضاکے ہر ہرحصہ پرکم ازکم دوقطرے پانی بہہ جاناضروری ہےکہ اگربال برابرجگہ بھی پانی بہنےسےخالی رہ گئی،تووضواورغسل نہیں ہوگااورمہندی کی جرم دارتہ ،ہاتھوں تک پانی پہنچنے سے مانع ہوتی ہے، لہذااسے اتارنافرض ہوگا،ہاں اگرلگ گئی اور اب اسے چھڑانے میں نقصان یا تکلیف ہو،تو معاف ہے،جیساکہ فقہائے کرام ارشادفرماتے ہیں کہ پان کھانے سے جوچونہ دانتوں کی جڑوں میں جم جاتاہے کہ جسے بلاضررومشقت اتارناممکن نہیں ہوتاوہ معاف ہے،اسی طرح مہندی اگربلاضررومشقت اتارناممکن ہوتواتارنافرض، وگرنہ معاف ہے۔