سوال: عورت کا گھر میں محارم(باپ بیٹے) کے ساتھ باجماعت تراویح پڑھنا کیسا؟
جواب:عورت کا گھر میں محارم کے پیچھے نماز تروایح پڑھنا جائز ہے جبکہ جماعت کروانے والا امامت کا اہل بھی ہو ۔
البتہ یہ خیال رہے کہ مردوں کو بلاعذر شرعی مسجد کی فرض نماز کی جماعت چھوڑنا جائز نہیں ،لہذا مرد فرض نماز مسجد میں باجماعت ادا کر نے کے بعد ، گھر میں تراویح کی جماعت کا اہتمام کریں تو اس میں شرعا حرج نہیں۔