سوال: عورت کا دکان چلانا کیسا ہے ،جبکہ 90فیصد کسٹمر عورتیں ہی ہوں ؟
جواب:شرعی قیودات کالحاظ رکھتے ہوئے دکان پرسامانابیچنایاکہیں ملازمت کرناجائزہے اورشرعی قیودات درج ذیل ہیں۔
(1) کپڑے باريک نہ ہوں جن سے سر کے بال يا کلائی وغيرہ سِتْر کا کوئی حصّہ چمکے(2) کپڑے تنگ وچُست نہ ہوں جو بدن کی ہَيْئت(یعنی سینے کااُبھاریا پنڈلی وغیرہ کی گولائی وغیرہ) ظاہِرکريں (3)بالوں يا گلے يا پيٹ ياکلائی يا پنڈلی کا کوئی حصّہ ظاہِر نہ ہوتا ہو(4) کبھی نامَحْرَم کے ساتھ خَفیف (یعنی معمولی سی ) دير کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو(5)اُس کے وہاں رہنے درستيا باہَر آنے جانے ميں کوئی مَظِنَّۂ فِتنہ(فتنے کا گمان) نہ ہو۔