سوال: یہ کہا جاتا ہے کہ رخصتی کے بعد گھر سے عورت بغیر اجازت کے نکلے تو فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں ،تو کیا اس صورت میں بھی عورت کے گھر سے باہر جانے پر فرشتے لعنت بھیجیں گے کہ جب نکاح ہو چکا ہے اور ابھی رخصتی نہیں ہوئی ،شوہر ابھی نان نفقہ بھی نہیں دے رہا ہو، ؟
جواب:حدیث مبارکہ میں شوہر کے گھر سے بغیر اجازت گھر سے جانے پر ہے کہ ایسی عورت پر فرشتے لعنت بھیجتے ہیں ،لیکن رخصتی سے قبل گھر سے نکلنے پر فرشتے لعنت کرتے ہوں ایسی کوئی حدیث نظر سے نہیں گزری،البتہ اگر شوہر یہاں بھی گھر سے نکلنے سے منع کرے اور مرد کاگھر سے نکلنے سےمنع کرنا شریعت کے خلاف بھی نہ ہو،تو اس کی اطاعت کرنا لازم ہے کہ شریعت مطہرہ میں شوہر کی اطاعت والدین کی اطاعت سے مقدم ہے۔