عورتوں کا نعت پڑھنا کیسا

سوال: عورتوں کی محفل میں دیکھا ہے کہ جب کوئی عورت یہ کلام ( نعت ) ’’میراں ولیوں کو امام  دے پنجتن کے نام  میں نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے ‘‘پڑھتی ہے ،تو اس وقت عورتیں پڑھنے والی کو پیسے دیتی ہیں ،مجھے بھی کہا گیا کہ آپ کو بھی دینے چاہئے ،تو یہ پڑھتے ہوئے پڑھنے والے کو دیتی ہیں کیا پڑھنے والی کو پیسے دینے چاہیے حالانکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مد طلب کررہی ہوتی ہے؟

جواب:سامعین کی طرف سے نعت و منقبت پڑھنے والے کو پڑھنے کے دوران نوٹ پیش کرنا اور اسے قبول کرنا جائز ہے،اگر فریقین میں طے کر لیا گیا کہ نوٹ لفافے میں ڈال کر دینے کی بجائے دواران نعت پیش کئے جائیں یا طے تو نہ کیامگر دلالۃًثابت(یعنیUNDERSTOOD)ہوکہ محفل میں بلانےوالا نوٹ لٹائے گا،تو اب یہ اجرت ہی کہلائے گا اور نعت و منقبت پڑھنے پر اجرت دینا ،لینا جائز نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

لال کلر کا عمامہ پہننا سنت ہے یانہیں؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے