سوال: عورتوں کا سجدہ کرنے اور پھر بیٹھنے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب: عورتوں کے لئے سجدہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سجدہ سمٹ کر کریں یعنی بازو کروٹوں سے پیٹ ران سے اور ران پنڈلیوں سے اور پنڈلیاں زمین سے ملا دیں اور بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں پائوں داہنی جانب نکال دے اور بائیں سرین پر بیٹھے اور داہنا ہاتھ دہنی ران کے بیچ میں اور بایاں بائیں ران کے بیچ میں رکھے ۔