سوال: عورتوں کا صلوٰۃ التسیح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھناکیسا ہے اور ایک اسلامی بہن کا اونچی آواز سے تسبیح پڑھنا کہ سب کو یاد رہے کہ کتنی بار پڑھنا ہے ،تو یہ شرعا کیسا ہے؟
جواب: تنہا ء عورتوں کامل کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا خواہ وہ کوئی بھی نماز ہو(یعنی فرض ہویانفل)،مکروہ تحریمی ناجائز وگناہ ہے اور صلوٰۃ التسبیح ہو یا کوئی بھی نماز اس میں ثنا،دعا،تعوذ ،تسمیہ ،اور تسبیحات وغیرہ کو آہستہ پڑھناسنت ہے،البتہ اگر کسی نے صلوٰۃ التسبیح یا کسی بھی نماز میں بنیت اطلاع تسبیح اتنی بلند آواز سے تسبیح پڑھی کہ پہلی صف میں موجود لوگوں نے سن لی تو اس نے خلاف سنت کام کیا ،لیکن اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔