عنزہ کا مطلب اور یہ نام رکھنا کیسا ؟

سوال: "عنزہ "نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی بھی بتا د یں۔

جواب "عنزہ "نو ن کے سکون  کے ساتھ اس کا معنی  ہے  :”بکری۔”(المنجد،ص588)

   "عنزۃ”نون کے  زبر کے ساتھ اس کا  معنی ہے :”نیچے  پھل لگا ہوا  ڈنڈا،چھڑی  جس  سے بوڑھے  ٹیک  لگاتے  ہیں ،کلہاڑی کی  دھار ۔ ” (القاموس،ص1132)

   یہ نام رکھنا جائز  ہے ، لیکن ایسا نام نہیں جس کے معنیٰ مناسب  یا اچھے ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے لہٰذا بہتر یہ ہےکہ  اس کے بجائے  بچی کا نام صحابیات، تابعیات یا نیک عورتوں کے نام پر رکھیں، کہ اس سے بچی کی زندگی میں ان کی برکت شامل ہونے کی بھی امید ہے۔اورحدیث پاک میں نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب بھی ارشادفرمائی گئی ہے ۔

      نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے