سوال: عشاء کے فرض پڑھ رہاتھا کہ فجر کا وقت شروع ہو گیا ،تو وتر فجر کی نماز سے پہلے پڑھے گے یا بعد میں ؟وتر کی نیت قضا کی ہوگی یا ادا کی؟
جواب:عشاء کے وتر ،فجر کی نماز سے پہلے یا فجر کی نماز کے بعد مکروہ وقت سے پہلے پڑھنا جائز ہے، لیکن اس بات کا خیال رہے کہ فجر کے بعد قضانماز لوگوں کے سامنے نہ پڑھی جائے،کیونکہ بلا عذر شرعی نماز قضا کر دینا گناہ ہے اور گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے اور عشاء کے وتر اب فجر کے وقت میں پڑھے جائیں گے ،تویہ بطور قضا ء کے ہی ہوں گے۔