سوال: عشاء کی چار سنتیں پڑھنا کیا ضروری ہیں اور یہ پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:عشاء کی چار سنت قبلیہ پڑھنا سنت غیر مؤکدہ ہے یہ پڑھنا اگرچہ ضروری نہیں کہ نہ پڑھنے پر گناہ نہیں ،لیکن اسے پڑھنا چاہئے چھوڑنا نہیں چاہئے ۔
چارسنت مؤکدہ اُسی طرح پڑھیں گے جس طرح بقیہ نمازیں پڑھتے ہیں ،البتہ فرق یہ ہے کہ چارسنت غیر مؤکدہ میں دوسری رکعت میں قعدہ اولیٰ میں مکمل التحیات مع درود شریف اور مکمل دعا پڑھ کر سلام پھیرے بغیر تیسری رکعت کے لیے کھڑیں ہونگے اور اس میں پہلی رکعت کی طرح ثنا، تعوذ، تسمیہ اور سورۃ فاتحہ پڑھے پھر اس طرح حسبِ سابق نماز کو مکمل کرکے سلام پھیرے۔