عزل کرنا کیسا

سوال: ایک اسلامی بھائی کی ابھی ابھی شادی ہوئی ہے ،محرم کے بعد عمرہ پر جانا چاہتے ہیں ،اور یہ ہم بستری کے دوران باہر ہی انزال کر دینا کہ حمل نہ ٹھہر جائے کہ اگر حمل ٹھہر گیا تو عمرہ کے لئے جانے میں پریشانی ہو گی تو کیا اس طرح منی ضائع کرنے سے کیا یہ گناہ گار ہوں گے؟

جواب:جماع کے وقت مادہ منویہ کوعورت کے رحم میں ڈالنے کے بجائے باہرہی نکال دینا عزل کہلاتا ہے اورعزل کرنا جائز ہے جبکہ بیوی کی رضا مندی کے ساتھ ہو جیسا کہ حدیث مبارک میں ہے: حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے آزادعورت سے عزل کرنے سے منع فرمایامگراس کی اجازت کے ساتھ ۔ (مسنداحمد،مسندعمربن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ،حدیث نمبر212،ج01،ص339،موسسۃ الرسالۃ)

البتہ فی زمانہ بعض فقہاءکرام بیوی کی اجازت کے بغیر بھی  عزل کرناجائز قرار دیتے ہیں ۔

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے