سوال: عربی کو رومن میں نہیں لکھ سکتے اس کے بارے فتو ی ہو تو سینڈ فرمادیں
جواب: قرآن مجید کی آیات کو رومن یا کسی دوسری زبان بلکہ عربی زبان میں ہی رسم عثمانی کے علاوہ کسی اور خط میں لکھنا جائز نہیں کیونکہ قرآن کو رسمِ عثمانی میں لکھنا واجب ہے۔
قرآن کریم کے علاوہ دیگر مقدس عربی کلمات کوبھی رومن میں لکھنے سے بچنا چاہئے کیونکہ عربی کوانگریزی یا رومن میں لکھنے کی صورت میں بعض حروف مثلاًسین،صاد،ثاء میں اسی طرح ق اور ک میں ز،ذ،ظ میں فرق بالکل نہ ہوسکے گا اس طرح کہ عربی میں لفظ ’’ح ‘‘اور ’’ھ ‘‘کے لئے انگلش میں فقط ایک ہی لفظ’’H ‘‘استعمال کیاجاتاہے اسی طرح لفظِ’’س،ص‘‘اور’’ث‘‘کے لئے انگلش میں لفظ ’’S‘‘کا استعمال ہوتاہےاوراکثرمقامات پراس تفاوت کی بناء پرعربی معنی میں ہی تبدیلی لازم آئے گی
البتہ صرف لفظ ’’سلام ‘‘ رومن میں Salamلکھ سکتے ہیں۔ اگر عربی یا اردو keyboard دستیاب نہیں تو ان عربی کلمات کا ترجمہ لکھ دیں ۔ مثلا جزاک اللہ خیرا کو یوں لکھئیے Allah aap ko jaza-e-kher de