طواف کی نماز کہاں پڑھی جائے؟

سوال: طواف کی نماز کہاں پڑھی جائے؟

جواب:طواف کی نمازپڑھنے کے لئے کوئی خاص جگہ یامکان کااہتمام واجب نہیں البتہ افضلیت اورتاکید کے اعتبار سے مختلف جگہوں کی درجہ بندی ہے جس کا خلاصہ  درج ذیل ہے:اس نمازکے لئے سب سے افضل جگہ مقامِ ابراہیم ہے،اس کے بعدسب سے افضل جگہ خاص کعبۂ معظمہ کے اندر،پھر حطیم میں میزابِ رحمت کے نیچے، پھر حطیم میں کعبہ سے قریب ترین جگہ پھرحطیم میں کسی اورجگہ،پھرحطیم سے باہرکعبۂ معظمہ سے قریب ترجگہ، پھر مسجدُالحرام میں کسی بھی جگہ، پھر حرمِ مکّہ کے اندر جہاں بھی ہو، اس کے بعد کسی جگہ کو فضیلت نہیں۔ البتہ اگر بیرونِ حرم پڑھ لی تب بھی اداہو جائے گی لیکن ایسا کرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے