صدقۂ فطر کی رقم مسجد کی تعمیر میں دینا

سوال: صدقۂ فطر کی رقم مسجد کی تعمیر کے لئے دے سکتےہیں یا نہیں؟

جواب:   فطرہ کی رقم براہِ راست مسجد میں نہیں دی جاسکتی بلکہ اس کے بھی وہی مصارف ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں، البتہ اگر مسجد کو حاجت ہو، تو حیلۂ شرعی کے ذریعے فطرہ کی رقم مسجد میں دی جاسکتی ہے ۔

   فتاوی فیض الرسول میں ہے :’’زکوٰۃ اور صدقہ فطر مسجد کی ضروریات میں صرف نہیں کرسکتے ۔۔۔اگر زکوٰۃ اور صدقہ فطر مسجد کی ضروریات میں صرف کرنا چاہیں تو اس کی یہ صورت ہے کہ کسی غریب آدمی کو زکوٰۃ اور صدقہ فطر دیدیں پھر وہ اپنی طرف سے مسجد میں دیدے۔ اب وہ رقم مسجد کی ہر ضروریات اور امام کے مشاہرہ وغیرہ میں خرچ کر سکتے ہیں کوئی حرج نہیں۔(فتاویٰ فیض الرسول ،جلد:1 ،صفحہ:492،شبیر برادرز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے