سوال: صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں ؟
جواب: صدقہ نافلہ کی رقم کسی کو بھی علاج کے لئے دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں ،البتہ صدقات واجبہ مثلاً زکوٰۃ،فطرہ،کفارات وغیرہ صرف مستحق زکوٰۃ( یعنی اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کاا ضافی مال نہیں اور یہ شخص سیدیاہاشمی بھی نہیں) کو ہی دے سکتے ہیں اور اس کی صورت بھی یہی ہو کہ مستحق زکوٰۃ کو اس رقم کا مالک بنا دیاجائے کہ اگر فقیر کو مالک بنائے بغیر خود سے ڈاکٹر وغیرہ کو فیس کی مد میں رقم دے دی ،تو زکوٰۃ ادا نہ ہوگی۔