شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نمازہوسکتی ہے؟

سوال: شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نمازہوسکتی ہے؟

جواب:حنفی کوحنفی کے پیچھے نمازپڑھناافضل ہے،البتہ اگرحنفی کوشافعی کے پیچھے نمازپڑھنا ہوتواس بارے فتاوی رضویہ  شریف میں ہے کہ’’مذاہب اربعہ حقہ سے کسی دوسرے مذہب والے کے پیچھے حنفی کی اقتداء میں چندصورتیں ہیں(١)اس خاص نمازمیں معلوم ہوکہ امام نے کسی فرض یاشرط ِوضویانمازیاامامت مطابق مذہب حنفی کی رعایت نہ کی  اس صورت میں اس کے پیچھے حنفی کی نمازمحض باطل(٢)خاص نماز کا حال معلوم نہ ہومگراس کی عادت معلوم ہے کہ غالباامورمذکورہ میں مذہب حنفی کی مراعات نہیں کرتاتواس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے(٣)عادت بھی معلوم نہیں تواس کی امامت مکروہ ہے اورارجح یہ کہ اب یہ کراہت تحریمی نہیں(٤)عادت یہ معلوم ہے کہ ہمیشہ مراعات کاالتزام کرتاہے توصورت سوم سے حکم اخف ہے مگرایک گونہ کراہت سے ہنوزخالی نہیں(٥)خاص اس نمازکاحال معلوم ہے کہ اس میں اس نے جمیع امورمذکورہ کی رعایت کی ہے تواب عندالجمہورکراہت اصلانہیں اگرچہ پہلے عادت عدم مراعات رکھتاہوپھربھی افضل یہی ہے کہ مل سکے توموافق المذہب کی اقتداء کرے۔‘‘(ملتقطا)

                (فتاوی رضویہ ج6 ،ص 505،رضافاؤنڈیشن لاہور)

(دعوت اسلامی)

صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے