سیاست کا لغوی و اصطلاحی معنی اور غرض و غایت

سیاست کا لغوی معنی:

          لفظ سیاست باب سَاَسَ یَسُوسُ کا مصدر ہے جس کے لغوی معانی حسب ذیل ہیں: کسی چیز کی اصلاح کے لیےمختلف تدابیر اختیار کرنا۔ قوم کا سردار مقررہونا۔ کسی شئی کا انتظام کرنا۔

 سیاست کا اصطلای معنی:

        مختلف ماہرین نے سیاست کے متعدد اصطلای معانی بیان کیے ہیں۔ متاخرین کے نزدیک اس کا اصطلای معنی حسب ذیل ہے:

 هُوَ عِلْمٌ يُّبْحَثُ فِيْهِ عَمَّاتُدَ بَّرُ بِہٖ شُئُوْنُ الدَّوْلَةِ الْإِسْلَامِيَّةِ مِنْ الْقَوَانِيْنِ وَالنَّظْمِ الَّتِىْ تَتَّفِقُ أُصُوْلَ الْاِسْلَامِ

          (علم سیاست ایک ایساعلم ہے جس میں ان اصولی اسلامی قوانین سے بحث کی جاتی ہے جن کے ذریعے اسلامی مملکت کے معاملات کی تدبیر کی جاتی ہے)۔

 سیاست کا موضوع:

          سیاست کا موضوع وہ انتظامات اور قوانین ہیں جن کاتعلق امورمملکت سے ہوتا ہے، بشرطیکہ وہ اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہوں اورلوگوں کے جملہ مصالح وضروریات کی حفاظت کے ضامن ہوں۔

 سیاست کی غرض و غایت:

          علم سیاست کا مقصد یہ ہے کہ اسلامی حکومت کے معاملات کو چلانے کے لیے تدبیرشرعی اختیار کی جائے اور دنیا کے سامنے یہ حقیقت واضح کی جائے کہ اسلام سیاسی لحاظ سے وحی پر مبنی ایک خود کفیل نظام ہے جو ہر دور اور ہر علاقے کے لوگوں کے لیے اپنے اندر انسانیت کے تمام مسائل کا بہترین حل رکھتا ہے اور انسانوں کے وضع کردہ غلط عقلی نظاموں کا قطعا محتاج نہیں۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے