سوال: سڑک سے رقم اٹھا لی اب کیا کرے؟
جواب: راستے میں گراہوامال ملے تواسے لقطہ کہتے ہیں اورلقطہ کامال اٹھانے کاحکم یہ ہے کہ اگریہ خیال ہوکہ ميں اس کے مالک کوتلاش کرکے دیدوں گاتواُٹھا لینا مستحب ہے اوراگر اندیشہ ہوکہ شاید ميں خود ہی رکھ لوں اورمالک کونہ تلاش کروں توچھوڑدینابہترہے اوراگرظن غالب ہوکہ مالک کونہ دونگا تو اُٹھا نا نا جائز ہے اور اپنےلیے اُٹھانا حرام ہے اوراس صورت ميں بمنزلہ غصب کے ہے۔
اورگراپڑامال اگر ٹھالیاجائے تو جس شخص نے اٹھایاہےاس پراتنی مدت تشہیرکرنالازم ہےکہ اسے غالب گمان ہوجائے کہ اب مالک تلاش نہیں کرتا ہوگا,یہ مدت پوری ہونے کے بعداسے اختیارہے کہ لقطہ(اٹھائے ہوئے مال) کی حفاظت کرے یاکسی مسکین پرصدقہ کردےمسکین کودینے کے بعداگرمالک آگیاتواسے اختیارہے کہ صدقہ جائزکردےیانہ کرے ،اگرجائزکردیاثواب پائےگااورجائزنہ کیاتواگروہ چیزموجودہےاپنی چیزلے لے اورہلاک ہوگئی ہے توتاوان لے گایہ اختیارہے کہ ملتقط سے تاوان لے یامسکین سے،جس سے بھی لے گاوہ دوسرے سے رجوع نہیں کرسکتا۔