سوال: سنا ہے کہ داڑھی کالی کرنے سے غسل نہیں ہوتا بندہ ناپاک ہی ناپاک رہتا ہے کیا یہ درست ہے؟
جواب: مرد کو سوائے حالت جہاد میں سر یا ڈاڑھی کے بالوں پر کالی مہندی یا کلر لگانا مطلقاََ حرام ہے۔البتہ اگر کسی نے کالی مہندی یا کالا کلر لگایا جس کی بنا پر داڑھی کالی ہوگئی تو اس سے وضو وغسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔