سوال: سلام کا جواب دینا کیا واجب ہے؟
جواب: سلامِ تحیت کا جواب دینا واجب ہے سلامِ تحیت وہ سلام ہوتا ہے جو کوئی شخص کسی دوسرے کو ملاقات کی غرض سے کیا جائے ۔
یہ بھی یاد رہے کہ تلاوت ، تسبیح ودرود میں مشغول ہو یا نماز کے انتظار میں ہو یا درس وتدریس یا علمی گفتگو میں مشغول ہو یا سبق کی تکرار کررہا ہو یا اذان واقامت یا خطبہ جمعہ وعیدین ہو رہا ہو تو ان صورتوں میں سلام نہ کیا جائے اور نہ ہی ان صورتوں میں سلام کا جواب دینا واجب ہے۔