سوال: سفر میں فرض نماز قصر کرنی ہے تو سنت پڑھنی ہے یا چھوڑ دینی ہے؟
جواب: مسافر شرعی اگراطمینان اور قرار کی حالت میں نہیں تو سنتیں مؤکدہ چھوڑنے میں حرج نہیں اور اگر اطمینان وقرار کی حالت میں ہے ،تو مسافر شرعی کوسنتیں نہیں چھوڑنی چاہئے۔یاد رہے کہ یہ حکم سنت فجر کے علاوہ سنتوں کا ہے ،سنت فجر چونکہ قریب بواجب کے ہے ،لہذا سفر میں حالت اطمینان ہو یا نہ ہو سنت فجر چھوڑنے کی اجازت نہیں ۔