سوال: سردیوں میں جو سر پر جو ٹوپی پہنتے ہیں اس کو فولڈ کر لیتے ہیں،کیا نماز کے دوران ٹوپی کو فولڈ کرنے سے نماز میں فرق پڑے گا؟
جواب:سردیوں میں سرپر اون وغیرہ کی جو ٹوپی پہنی جاتی ہے ، اس کےکناروں کو معتاد طریقے سے(یعنی جس طرح عادۃً عام طور پر ) فولڈ کرکے پہنا جاتا ہے ، اسے پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے ،کیونکہ اس ٹوپی کی وضع ہی یہ ہے کہ اکثر اس کے کناروں کو فولڈ کر کے ہی پہنا جاتا ہے اوراسے فولڈ کرنا عادت کے خلاف بھی نہیں اور معتاد طریقے نماز میں کپڑے کا فولڈ ہونا مکروہ تحریمی نہیں ۔