سحری اگر نہ کی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا؟

سوال: سحری اگر نہ کی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا؟

جواب: مستحب یہ ہے کہ سحری کھا کر روزہ رکھے کہ حدیث میں اس کی بہت فضیلتیں آئی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :سحری کرو کیونکہ اس میں برکت ہے۔            (مشکواۃ المصابیح، ص 175قدیمی کتب خانہ کراچی )

لیکن سحری کرنا روزہ کی شرط نہیں کہ رات میں نیت کر لی جائے یا وقت زوال سے پہلے پہلے نیت کر لی جائے تب بھی روزہ ہو جائے گا ،لیکن اس  نیت کرنے میں تین باتوں کا خیال رکھنا لازم ہے ۔اول:روزہ بند ہونے کے بعدسے لے کر نیت کرنے تک قصدا ً کوئی منافی روزہ کام مثلاً کھانا پینا وغیرہ نہ کیا ہو۔دوم:یہ نیت کرے کہ روزہ بند ہونے کے وقت سے روزے سے ہوں ۔سوم:یہ نیت وقت زوال سے پہلے پہلے ہو۔

مغرب کی اذان ہوتے ہی دروازے بند کر لینے چاہئے کہ شیاطین اور جنات گھر میں داخل ہو جاتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے