سوال: سجدہ سہو واجب نہیں تھا لیکن کر لیا تو نماز کا کیاحکم ہے؟
جواب:جس پر سجدہ سہو واجب نہ ہواسے سجدہ سہو کرنا منع ہے ،لیکن اگر کسی نے سجدہ سہو واجب نہ ہونے کے باوجود سجدہ سہو کر لیا تو اس کی نماز ہوجائے گی ،البتہ امام کے بلاوجہ سجدہ سہو کرنےمیں جومسبوق مقتدی (جس کی ایک یا زائد رکعت نکل گئی ہو) شریک ہوا، اس کی نماز فاسد ہوجائےگی ۔