سوال: ساری امت کے لئے بے حساب بخشش کی دعا کرنا کیسا ہے؟
جواب: یوں دعا کرنا کہ ’’اے اللہ ساری امت کے لئے بے حساب بخشش فرما‘‘ناجائز ہے کہ ایک توا س بات کا یہ مطلب ہے کہ اے اللہ تعالیٰ بروز قیامت کسی بھی امتی سے حساب نہ لے اور سب کو بغیر حساب کے بخش دے اور یہ بات قرآنی آیات و احادیث کریمہ کے مضامین کےخلاف ہےاور دوسرا اس بات کا مطلب یہ ہے کہ کسی کو بھی عذاب نہ دے حالانکہ بعض کو لوگوں کو ان کے گناہوں پر عذاب ہونا قرآن و حدیث سے ثابت ہے ۔
البتہ اگر یوں دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بلاحساب بخش دے ،والدین ،پیر صاحب کو بلاحساب بخش دے،میرے یا فلاں کے گناہ معاف کردے تو اس طرح دعا کرنے میں حرج نہیں ۔