سوال: زید کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر جگہ موجود ہے یہ کہنا کیسا ہے؟
جواب: سوال میں مذکورہ جملہ کلمۂ کفرہے کیونکہ اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ کے لئے سمت و مکان کاثبوت ہے جبکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے لئے سمت ومکان ثابت کرناکفرہے لہذابولنے والے پرتوبہ وتجدیدِ ایمان لازم اوراگرشادی شدہ ہے توبیوی ہونے کی صورت میں تجدیدِ نکاح بھی لازم ہے،البتہ یادرہے کہ مذکورہ جملے کی جگہ یوں کہنادرست ہے کہ ”کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے علم وقدرت سے ہر جگہ موجود ہے یااپنے علم اورقدرت سے ہرشے کومحیط (گھیرے )ہوئے ہے۔