سوال: زید کو قرآن پاک کی آخری دس سورتیں یاد ہیں تو تراویح میں کس ترتیب سے پڑھے گا ؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں زید سورۃ الفیل سے ابتداء کرے گا یعنی تروایح کی پہلی رکعت میں سورہ الفیل دوسری رکعت میں سورۃ القریش اس طرح ترتیب سے بقیہ رکعتوں میں اگلی سورتیں پڑھتا جائے اور دس تروایح کے بعد پھر شروع سے اسی طرح ہر رکعت میں ایک سورۃ ملاتا جائے۔