سوال: زکوٰۃ یکمشت دینا ضروری ہے یا تھوڑا تھوڑا کر کے بھی دے سکتے ہیں ؟
جواب:سال پورا ہونے پریکمشت یعنی مکمل زکوٰۃ کااداکرنا فوراً واجب ہے ،اوراس صوررت میں بلاعذرشرعی زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کرنا یا زکوٰۃ کو تھوڑا تھوڑا کر کے دینا ناجائز و گناہ ہے،البتہ اگر کوئی صاحب نصاب پیشگی زکوٰۃ دینا چاہتاہے یعنی صاحب نصاب ہوئے ابھی اسے سال مکمل نہیں گزرا یاپچھلے سال کی زکوٰۃ اداکرچکاہے اوراگلاسال ابھی مکمل نہیں ہوا،توجب تک یہ سال مکمل نہ ہوجائے اس وقت تک اس سال کی زکوٰۃ تھوڑی تھوڑی کرکے دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔