رکوع یا سجد ے میں تسبیح کے بعد ان الفاظ (وبحمدہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً) کا اضافہ کرنے سے کیا نماز ہوجائے گی؟

سوال: رکوع یا سجد ے میں تسبیح کے بعد ان الفاظ (وبحمدہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً) کا اضافہ کرنے سے کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب:منفردکے لئے فرض نمازکے رکوع و سجود کی تسبیحات میں ان الفاظ (وبحمدہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً) کا اضافہ کرنااگرچہ جائز ہے لیکن فرائض میں یہ اضافہ کرنے سے بچنا چاہئے  اور نوافل میں ان کلمات کااضافہ کرنے میں حرج نہیں اورجن احادیث میں تسبیحات پر کچھ مزید  پڑھنے کاذکرہے یہ احادیث بھی نوافل پرمحمول ہیں  اورامام کے لئے حکم یہ ہے کہ اگر ان کلمات کا اضافہ کرناکسی مقتدی پر گراں گزرتا  ہے تو یہ اضافہ کرنا جائز نہیں اوراگر  کسی بھی مقتدی پر گراں نہیں گزرتا ،سب راضی ہیں تو امام کے لئے بھی جائز ہے ۔

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے