سوال: روزے کی حالت میں ہونٹوں پر ویسلین لگا سکتے ہیں ؟
جواب: روزے کی حالت میں ویسلین لگانے سے بچناچاہیے کہ عموما ً زبان و تھوک وغیرہ کےذریعے اس کے اجزاء حلق میں پہنچ جاتے ہیں اورحلق میں اس کے اجزا ءپہنچ جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اوراگرحلق سے سے نیچے نہ بھی اترے، لیکن منہ میں اس کاذائقہ محسوس ہوتواس کالگانامکروہ ہوگا۔