سوال:روزے کی حالت میں زوجہ کو بوسہ دینا کیسا ہے؟
جواب:روزے کی حالت میں زوجہ کاشہوت کے ساتھ یوں بوسہ لینا کہ جس کی وجہ سے جماع میں پڑنے یابغیرجماع ہی اسی حالت میں انزال ہونے کااندیشہ ہو، تو مکروہ وممنوع ہے،البتہ اگربوسہ لیااوراسی حالت میں(عورت سے جداہونے سے پہلے)انزال ہوگیاتو روزہ ٹوٹ جائے گا جس کی وجہ سے اس پر روزے کی قضا کرنا لازم ہے ،کفارہ لازم نہیں ۔