سوال:ایک لڑکا دین دارہے ہم آپس میں محبت کرتے ہیں ہیں گھروالے دین دارسے شادی نہیں کرنا چاہتے وہ کسی داڑھی منڈے سے شادی کرنا چاہتے ہیں،میں ان کی مانوں کیا کروں؟اگرمان جاتی ہوں پھربھی وہ دین دار لڑکا کہتا ہے کہ مجھ سے باتیں کرو ویڈیو کال پر،اگرنہیں کروں گی تووہ نقصان پہنچادے گااپنے آپ کومیں کیا کروں؟
جواب: اجنبی مردوعورت کا محبت کے نام پر ایک دوسرے سے بے تکلفانہ گفتگو کرنا اوربے پردگی کرنا سخت ناجائزو گناہ ہے،لہذا آئندہ ایسا نہ کرنےکا پکا اراداہ کرتے ہوئے ،اس گناہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کی جائے اور جہاں تک شادی کا معاملہ ہےتوشادی تو دین دار لڑکے سے کرناہی بہترہے ،والدین راضی نہیں تو انہیں حکمت عملی سے سمجھایا جائے۔