سوال: داڑھی رکھنے کے بعد بھی گناہ ہوتے رہیں تو کیا داڑھی رکھنے کا ثواب ختم ہوجاتا ہے ؟، نیز داڑھی رکھنے کے بعد گناہ ہوں تو کیا عذاب دُگنا ہوجاتا ہے کیونکہ داڑھی کے ساتھ گناہ ؟
جواب:داڑھی رکھنا ثواب کا کام ہے ،داڑھی رکھ کر اگر کسی سے کوئی گناہ ہو جائے تو اس سے داڑھی کے ثواب میں کوئی فرق نہیں آئے گااور داڑھی رکھنے کے بعد گناہ اگر چہ دگنا نہیں ہوتا ،لیکن دیندارشخص کو زیادہ احتیاط کی حاجت ہے کہ کچھ ناسمجھ لوگ دیندار شخص کے گناہ کو دیکھ دین سے ہی متنفر ہو جاتے ہیں ۔