سوال: خود کشی کرنے والے کی کیا سزا ہے؟
جواب:خود کشی کرنا سخت ناجائز و حرام ہے ،قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں اس بارے سخت ممانعت وارد ہوئی ہے،چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے کہ : ’’جوشَخص جس چیز کے ساتھ خود کُشی کریگا وہ جہنّم کی آگ میں اُسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔ ‘‘ (صَحِیحُ البُخارِیّ ج ۴ص ۲۸۹ حدیث ۶۶۵۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
خود کشی کرنے کا حکم اور اس کے علاج کے بارے معلومات حاصل کرنے کے لئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ’’ خود کشی کا علاج ‘‘کا مطالعہ مفید رہے گا۔