حیض کے دوران عورت سے بوسہ لے سکتے ہیں؟

سوال: حیض کے دوران عورت سے بوسہ لے سکتے ہیں؟

جواب: حالت حیض میں عورت سے جماع کرنا  ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ، حتٰی کہ اس  حالت میں جب تک کوئی کپڑاوغیرہ( یعنی ایسا کپڑا جس کی وجہ سے بدن کی گرمی محسوس نہ ہو )حائل نہ ہو تو ناف سے گھٹنے تک عورت کے بدن سے مرد کا اپنے کسی عضوء سے چھونا بھی جائزنہیں۔

ہاں البتہ اگر گناہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہوتو  ناف سے گھٹنے تک ان اعضاء کے علاوہ بقیہ تمام اعضا ء سے شوہر لطف اندوز ہونا چاہے مثلاً بوسہ لینا ،چھونا وغیرہ  تو اس میں حرج نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے