سوال: حمل سے بچنے کے لئے شوہر بیو ی کی شرمگاہ میں دخول کئے بغیر اس کے جسم سے اپنا عضو لگا کر منی خارج کرسکتا ہے؟
جواب:جماع کے وقت مادہ منویہ کوعورت کے رحم میں ڈالنے کے بجائے باہرہی نکال دینا عزل کہلاتا ہے اورعزل کرنا جائز ہے جبکہ بیوی کی رضا مندی کے ساتھ ہو جیسا کہ حدیث مبارک میں ہے: حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے آزادعورت سے عزل کرنے سے منع فرمایامگراس کی اجازت کے ساتھ ۔ (مسنداحمد،مسندعمربن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ،حدیث نمبر212،ج01،ص339،موسسۃ الرسالۃ) |
البتہ فی زمانہ بعض فقہاءکرام بیوی کی اجازت کے بغیر بھی عزل کرناجائز قرار دیتے ہیں